” عرب اسپرنگ ” پر 614 ارب ڈالر کی لاگت

(محفوظ شده تصوير) مصری عوام تحریر سکوائير میں صدر عبد الفتاح سیسی کی تصویر اور اپنے ملک کے جھنڈے اٹھائے ہوئے۔ (واشنگٹن پوسٹ) واشنگٹن: آدم ٹائلور اقوام متحدہ کی رپورٹ اس نتیجہ پر پہونچی ہے کہ کچھ ممالک میں 2011 کے بعد ہوئے ” عرب اسپرنگ ” کے نتیجے میں پیش آمدہ افراتفری اور [&hell

” عرب اسپرنگ ” پر 614 ارب ڈالر کی لاگت
%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%a8%d9%8a%d8%b9-%d8%a7%d9%84%d8%b9%d8%b1%d8%a8%d9%8a

(محفوظ شده تصوير) مصری عوام تحریر سکوائير میں صدر عبد الفتاح سیسی کی تصویر اور اپنے ملک کے جھنڈے اٹھائے ہوئے۔ (واشنگٹن پوسٹ)

واشنگٹن: آدم ٹائلور

اقوام متحدہ کی رپورٹ اس نتیجہ پر پہونچی ہے کہ  کچھ ممالک  میں 2011 کے بعد ہوئے ” عرب اسپرنگ ” کے نتیجے میں پیش آمدہ افراتفری اور بدامنی نے اس خطے کے ممالک پرانتہائ بھاری اور  شدید اقتصادی اثرات چھوڑے جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں کل 8،613 ارب ڈالر تک کا بھاری اقتصادی نقصان ہوا جو 2011 سے سن 2015ء تک کی کل علاقائی پیداوار کا تقریبا 6 فیصد ہے۔

اقوام متحدہ کی طویل رپورٹ جسکو اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا نے نشر کیا ہے عرب اسپرنگ کےدوران ہوئے نقصان کے حجم کو سمجھنے کے لئے 2011 سے پہلے ریکارڈ شدہ اقتصادی نمو کے  اندازوں پر اعتماد کرکے تیار کی گئی ہے.

رپورٹ کے مطابق، متعلقہ ممالک میں اقتصادی نقصانات کا بڑا محرک افراتفری اور بدامنی تھی  رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ شامی بحران کے سبب سنہ2011 سے کل علاقائی پیداوار اور اصل سرمایہ کی مقدار میں 259 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں مقامی وسائل اور غیر ملکی امداد کو بروئے کار لا کر تعمیر نو کے ذریعے صورت حال کو درست کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔