آزاد پارٹی مراکشی حکومت سے الگ

ابن كيران کی اکثریت کے بارے میں دو پیشکش   لندن: حاتم البطيوی – دار البيضاء: حسن مقنع مراکش کی متوقع حکومت میں آزاد پارٹی کی حیثیت غیر اہم ہوتی جا رہی ہے، گذشتہ ہفتے پارٹی کی نیشنل کونسل کے فیصلہ کے بعد کہ خواہ پارٹی حکومت میں حصہ لے […]

آزاد پارٹی مراکشی حکومت سے الگ
ابن كيران کی اکثریت کے بارے میں دو پیشکش
1483386100024394000

لندن: حاتم البطيوی – دار البيضاء: حسن مقنع

مراکش کی متوقع حکومت میں آزاد پارٹی کی حیثیت غیر اہم ہوتی جا رہی ہے، گذشتہ ہفتے پارٹی کی نیشنل کونسل کے فیصلہ کے بعد کہ خواہ پارٹی حکومت میں حصہ لے یا نہ لے وہ مقررہ حکومت کے صدر عبد الالہ ابن کیران کی حمایت کرے گی، "الشرق الاوسط” کو بتایا گیا کہ آج ابن کیران تحریک انصاف و ترقی کے مرکزی دفتر میں حکومتی اکثریت کے لئے دو طریقۂ کار پیش کریں گے۔

پہلے طریقۂ کار کے مطابق تحریک انصاف و ترقی کی (125 نشستیں)، آزاد امیدواروں کی قومی جماعت کی(37 نشستیں)، اور ترقی وسوشلزم کی (12 نشستیں) ہیں۔ پارلیمنٹ کی کل 174نشستیں ہیں جبکہ 46 نشستیں آزاد پارٹی کی ہیں اس طرح کل 220 نشستوں سے پارلیمنٹ تشکیل پائے گی۔

جبکہ دوسرے طریقۂ کار میں مندرجہ بالا تینوں پارٹیوں کے علاوہ عوامی موومنٹ پارٹی کی (27 نشستوں) کے ساتھ کل ملا کر حکومتی اکثریتی نشستوں کی تعداد پارلیمنٹ کی کل 395 نشستوں میں سے 247 ہوتی ہیں۔