بعشیقہ عراق – ترکی میں اختلاف کو دوبارہ ہوا دینے کا باعث
انقرہ: سعيد عبد الرازق کل شمالی موصل کے علاقے بعشیقہ کا ایک کیمپ؛ جہاں ترک فورس تعینات ہیں، بغداد اور انقرہ کے مابین اختلافات کو دوبارہ ہوا دینے کا باعث بنا۔ جبکہ تین روز قبل ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے عراقی دارالحکومت کا دورہ کیا اور عراق کے مطالبہ پر طرفین نے کیمپ […]

انقرہ: سعيد عبد الرازق
کل شمالی موصل کے علاقے بعشیقہ کا ایک کیمپ؛ جہاں ترک فورس تعینات ہیں، بغداد اور انقرہ کے مابین اختلافات کو دوبارہ ہوا دینے کا باعث بنا۔ جبکہ تین روز قبل ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے عراقی دارالحکومت کا دورہ کیا اور عراق کے مطالبہ پر طرفین نے کیمپ سے ترک افواج کے انخلاء پر اتفاق کیا تھا۔
عراقی سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیراعظم حیدر العبادی کے بیان کو نقل کیا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کی پیش رفت کیمپ بعشیقہ سے ترک افواج کے انخلاء پر منحصر ہے۔ العبادی نے مزید کہا: "ہم نے ترک وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ ترکی افواج کے انخلاء کے بغیر عراق ترک تعلقات ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے”۔