غوطہ دمشق حکومت کے قبضہ میں
روس کا "جیش الاسلام” کا دوما سے جرابلس کی جانب انخلاء پر معاہدہ بیروت: نذیر رضا شام میں سخت مذاکرات کے بعد روس اور "جیش الاسلام” کے مابین حتمی معاہدے تک رسائی ہوگئی ہے کہ دمشق کے قریب مخالف گروپوں کے زیر کنٹرول آخری ٹھکانے مشرقی غوطہ پر سرکاری افواج کے […]
روس کا "جیش الاسلام” کا دوما سے جرابلس کی جانب انخلاء پر معاہدہ

بیروت: نذیر رضا
شام میں سخت مذاکرات کے بعد روس اور "جیش الاسلام” کے مابین حتمی معاہدے تک رسائی ہوگئی ہے کہ دمشق کے قریب مخالف گروپوں کے زیر کنٹرول آخری ٹھکانے مشرقی غوطہ پر سرکاری افواج کے مکمل کنٹرول کے حصول کی خاطر دوما کے دیہات سے انخلا کے خواہشمند جنگجوؤں اور شہریوں کو نکلنے دیا جائے۔
جبکہ "جیش الاسلام” کی جانب سے معاہدے کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ شام حزب اختلاف کے ذریعہ نے مذاکرات کی کاروائیوں کا انکشاف کیا ہے کہ معاہدہ "گذشتہ جمعہ کی شام کو طے پایا”۔ ذریعہ نے یقین دہانی کی ہے کہ ملنے کی معلومات کے مطابق "جیش الاسلام” کے جنگجو "درع الفرات” کے زیر کنٹرول شمالی شام میں جرابلس کی جانب منتقل ہونگے۔ (۔۔۔)