حلب – عظیم انخلاء کا دن
شامی جنگ میں صفحہ پلٹتی "روسی ضمانت” – لوگ اپنے پیاروں کی باقیات پیچھے چھوڑ کر اور اپنے سامان کو جلا کر روانہ بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح وہ "خواب” جو آج ایک خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ تباہ شدہ حلب سے باہر نکلنے کے دن، ہزاروں خاندانوں کی جبرا […]
شامی جنگ میں صفحہ پلٹتی "روسی ضمانت” – لوگ اپنے پیاروں کی باقیات پیچھے چھوڑ کر اور اپنے سامان کو جلا کر روانہ

بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح
وہ "خواب” جو آج ایک خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ تباہ شدہ حلب سے باہر نکلنے کے دن، ہزاروں خاندانوں کی جبرا ملک بدری کے بعد دم گھٹنے والا محاصرہ اختتام پذیر ہوا۔ ایران کی شرائط کی وجہ سے حائل رکاوٹوں کے بعد کل ماسکو واپس لوٹتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدات کے نفاذ کے ساتھ معلات کی باگ ڈور سنبھالی اور سینکڑوں زخمی شہریوں کو وہاں سے نکلنے کی یقینی ضمانت دی، جو دوپہر کے بعد مغربی حلب کے مضافات میں اس وجہ سے پہنچے کیونکہ انہیں امید تھی جنگجوؤں کا رخ ادلب کی جانب ہے۔
ان ماؤں اور اہل خانہ کے آنسو کہ جنہیں ان کے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور دیواروں پر لکھی گئیں عبارتیں ان کے جلد واپس لوٹنے کی امید ہیں۔ اور یہ سب ان تنازعات کے عکاس ہیں جن میں حلبی کے رہائشی افراد نے اس شہر میں آخری ایام گزارے، لیکن اس کے باوجود روانگی سے قبل انہوں نے اپنی باقی رہ جانے والے سامان کے جلانے کو ترجیح دی تاکہ یہ کسی انجان شخص کے ہاتھ نہ لگیں، وہ اپنے پیاروں کی وہ لاشیں اور سامان پہچھے چھوڑ گئے جنہیں شہری دفاع نکالنے سے قاصر تھے۔