"حماس” کی جانب سے 3 "مخبروں کو پھانسی… اور اتھارٹی کا احتجاج

  رام الله: كفاح زبون کل تحریک "حماس” نے قابض اسرائیلیوں کے لئے مخبری کرنے کے الزام میں 3 گرفتار فلسطینیوں کو پھانسی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں تحریک کا یہ اقدام "كتائب القسام” کے رہنما مازن الفقہا کو غزہ کے وسطی علاقے میں قتل کئے جانے کے […]

"حماس” کی جانب سے 3 "مخبروں کو پھانسی… اور اتھارٹی کا احتجاج
1491497890387428400_0

رام الله: كفاح زبون

کل تحریک "حماس” نے قابض اسرائیلیوں کے لئے مخبری کرنے کے الزام میں 3 گرفتار فلسطینیوں کو پھانسی دے دی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں تحریک کا یہ اقدام "كتائب القسام” کے رہنما مازن الفقہا کو غزہ کے وسطی علاقے میں قتل کئے جانے کے دو ہفتے بعد ہے، اسی طرح سے یہ تحریک کی طرف سے جار اس مہم کے چند روز کے بعد ہے جس میں اسرائیلی ایجنٹوں کو توبہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو گرفتاری کے لئے پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

"حماس” کے ماتحت وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان تینوں مخبروں کی فراہم کردہ معلومات نے مزاحمت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ وزارت نے کہا کہ پھانسی دینے کی کاروائی اسلامی قانون کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔ جو کہ ملک و قوم کو انکے حقوق کی فراہمی اور معاشرے کے امن کی حفاظت کے ضمن میں ہے۔

جمعہ 10 رجب 1438 ہجری­ 07 اپریل 2017ء  شمارہ: (14010)