موصل میں ایرانی "پاسداران” کے دفاتر
پاسداران عوامی ہجوم کی آڑ میں کام کر رہی ہے: باخبر ذرائع اربيل: دلشاد عبد الله کل عراق کے باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ عوامی ہجوم کی آڑ میں ایرانی "پاسداران انقلاب” کے متحرک ونگ القدس فورس نے موصل شہر کے بائیں جانب درجنوں فوجی اور سیاسی ہیڈ [&h
پاسداران عوامی ہجوم کی آڑ میں کام کر رہی ہے: باخبر ذرائع

اربيل: دلشاد عبد الله
کل عراق کے باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ عوامی ہجوم کی آڑ میں ایرانی "پاسداران انقلاب” کے متحرک ونگ القدس فورس نے موصل شہر کے بائیں جانب درجنوں فوجی اور سیاسی ہیڈ کوارٹر کھول دیئے ہیں۔
گورنریٹ نینوی میں عرب قبائل کے سرکاری ترجمان شیخ مزاحم الحویت نے کہا ہے کہ حالیہ وقت میں سابق وزیر اعظم نوری المالکی ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی براہ راست حمایت کے ساتھ نینوی میں قبائلی کونسلوں کی تشکیل کے لئے خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ "وہ صوبہ کردستان سے جنگ کرتے ہوئے، موصل میں سنی اور شیعہ عربوں میں پھوٹ ڈال کر موصل کی پارلیمانی اور گورنریٹ کی سطح کی نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔