ترکیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا میں تیرہواں تجربہ
انقره: سعيد عبد الرازق ترکی کے مغربی جنوب میں واقع انٹالیا نامی ایک سیاحتی شہر کے ایک گھر نے جانبازوں کے لئے ایک منفرد تجربہ پیش کیا ہے اور یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس کا لطف فضاء میں پرواز کرنے والے یا ان علاقوں میں جانے والے لوگ کرتے ہیں جہاں زمین کی کشش […]

انقره: سعيد عبد الرازق
ترکی کے مغربی جنوب میں واقع انٹالیا نامی ایک سیاحتی شہر کے ایک گھر نے جانبازوں کے لئے ایک منفرد تجربہ پیش کیا ہے اور یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس کا لطف فضاء میں پرواز کرنے والے یا ان علاقوں میں جانے والے لوگ کرتے ہیں جہاں زمین کی کشش ختم ہو جاتی ہے۔
بلا شبہ کچھ لوگ گھر کے چھت سے لٹک کر گھر صاف کرتے ہوئے یا اپنے دوست سے فون پر بات کرتے ہوں تو بہت اچھا محسوس کرتے ہیں اور ایسا لگتاہے کہ وہ پورے اطمینان سے چھت پر دراز ہیں حالانکہ وہ زمین کو دیکھتے ہیں لیکن گرتے نہیں ہیں۔
حقیقت میں یہ معاملہ تو بہت ہی عجیب وغریب لگ رہا ہے لیکن یہ ترکی کے انٹالیا شہر میں پلٹے ہوئے گھر کی ایک عملی حقیقت ہے جہاں جانے والوں کو اس تجربہ کا مشاہدہ ہوتا ہے۔
گزشتہ جنوری کے مہینے میں ترک تاجروں کی پہل کی وجہ سے اس الٹے ہوئے گھر کا افتتاح عمل میں آیا ہے تاکہ یہ ان کے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا میں تیرہواں گھر ہو۔ یہ گھر اپنی تعمیری فنکاری کی وجہ سے دور سے دیکھنے والے لوگوں کی نگاہیں اپنی طرف مبذول کرتا ہے، کیونکہ اس کی چھت نیزہ کی طرح زمین سے لگی ہوئی ہے اور اس کی بنیاد ہوا میں معلق ہے، اور ممکن ہے کہ اس گھر میں داخل ہونے والے کا سر پہلی بار میں چکرا جائے کیونکہ اس گھر کے تمام ساز وسامان اس چھت سے گرتے نظر آتے ہیں جو گھر زمین کی شکل میں ہے۔
اس گھر کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے، جیسا کہ اس گھر کے ڈائرکٹر قان کارہال کا کہنا ہے کہ اس نے صرف نو ماہ کی مدت میں تیس ہزار لوگوں کا استقبال کیا ہے اور سب نے اپنے اس دلچسپ تجربہ پر اپنی حیرانی اور استعجاب کا اظہار کیا ہے۔
وہاں جانے والے تصویریں بھی لیتے ہیں اور چھت سے گرنے والے سامان کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں اور جب وہ ان تصویروں کو پلٹتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے اندر چھت سے لٹکے ہوئے ہیں اور اپنے گھریلو کام انجام دے رہے ہیں.
اس پلٹے ہوئے گھر نے مختلف انداز سے تصویر لینے کے خواہشمند مصوروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے، بالخصوص ان نوجوانوں کو بھی اپنی طرف راغب کیا ہے جنہیں ہمیشہ اچھی، عجیب وغریب اور انوکھی جگہوں پر تصویر لینے کی فکر دامن گیر رہتی ہے۔
کارہال نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ گزشتہ سال نومبر سے لیکر گزشتہ ستمبر کے آغاز میں روس سے سیاحتی آمد ورفت کے دوبارہ بحال ہونے تک ترکی اور شام کے مابین ہونے والے کشمکش کی وجہ سے انٹالیا میں موجود سیاحتی بحران کے باوجود یہ پلٹا ہوا گھر اس سے متاثر نہیں ہوا کیونکہ اس شہر کے زائرین میں روسی سیاحوں کی کثرت ہوتی ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ زائرین کی تعداد ذمہ داروں کی توقع سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔
اس گھر کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال 2017ء میں 60 ہزار سیاحوں کا استقبال کریں گے، اسی طرح وہ لوگ شمالی مغربی ترکیا کے إزمیر نامی شہر میں اسی طرح کی عمارت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، انٹالیا میں اس تجربہ کی کامیابی کے بعد ترکیا کے بڑے بڑے تمام شہروں میں اس طرح کی عمارتیں بنائی جائیں گی۔