ٹرمپ دنیا کو حیرانگی میں ڈال رہے ہیں- اور امریکہ نامعلوم سمت کی طرف

ریپبلکن امیدوار کی کامیابی عالمی سرمائے کی مارکیٹ کے لیے ریکارڈ کمی کے ساتھـ زبردست جھٹکے کا سبب بن رہی ہے- واشنگٹن- لندن: "الشرق الاوسط” آج دنیا جاگی تو صبح سویرے دو سو ملین امریکی رائے دھندگان کی انتخابات میں رائے شماری کے بعد یہ صبح "نئےامریکہ” کے لئے سب سے زیادہ عجیب

ٹرمپ دنیا کو حیرانگی میں ڈال رہے ہیں- اور امریکہ نامعلوم سمت کی طرف
ریپبلکن امیدوار کی کامیابی عالمی سرمائے کی مارکیٹ کے لیے ریکارڈ کمی کے ساتھـ زبردست جھٹکے کا سبب بن رہی ہے-
trump-won-09112016-004_1

واشنگٹن- لندن: "الشرق الاوسط”

آج دنیا جاگی تو صبح سویرے دو سو ملین امریکی رائے دھندگان کی انتخابات میں رائے شماری کے بعد یہ صبح "نئےامریکہ” کے لئے سب سے زیادہ عجیب اور بد مزہ تھی، جب ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نےریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 45 ویں صدر بن کرحیران کر دیا اور اسے نامعلوم سمت کی طرف ڈال دیا۔

ٹرامپ کی زیر صدارت "نیا امریکہ” کہ جنہوں نے بار بار اپنے آپ کو "سیاسی ادارے سے باہر” قرار دیتے رہے، یہ سیاست نہایت ہی مشکل اور کٹھن انتخابی مہم کی پیداوار ہے  جو آج سے تقریبا ایک سال قبل ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں میں نامزدگیوں کے اجراء کے ساتھ شروع ہوئی، پھر  ابتدائی انتخابات ہوئے تاکہ آخر میں چھانٹی سے ٹرامپ اور کلنٹن سامنے آجائیں،  پھر صدارتی  انتخابی مہم نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں امیدوارں کے مابین ذاتی الزامات  کا تبادلہ ہوا اور ہر ایک نے دوسرے کے ماضی کو اچھالا حتی کہ اس سے امریکی خود بھی شرمندہ ہوئے۔

ان انتخابات میں نئی بات یہ  تھی کہ امریکیوں کی اکثریت کی نظر میں انہیں”دو  برائیوں میں سے کمتر”  کو اختیار کرنا تھا، بہت سے ڈیموکریٹک افراد نے ریپبلیکن امیدوار کلنٹن کو "مجبورا” ووٹ دیا، اسی طرح ریپبلیکن کے ایک بڑے طبقے  نے بھی ایسا کیا، ان میں  پارٹی رہنما بھی تھے جن کو ٹرمپ کے بیانات اور وضاحتوں نے خوفزدہ کیا تو انہوں نے کلنٹن کو ووٹ دینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔

ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ عالمی مارکیٹ پہلی تھی جس نے اولین نتائج پر برا شگون لیا، اس اور آج بدھ کے روز زبردست کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کو 5 فیصد سے زائد کا خسارہ ہوا، دریں اثناء مکسیکی کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کمی آئی جسکی وجہ سے ین اور یورو کے مقابلے میں  بھی کم  ہو گئی۔

سرمایہ کاروں کی امیدیں کلنٹن کی کامیابی سے جڑی ہوئیں تھیں جس میں وہ اوباما کی سیاست اور استحکام کو جاری سمجھتے تھے، جبکہ ٹرمپ کا آنا "ایک نامعلوم راستے کی طرف چھلانگ کی مانند” ہے-

دریں اثناء ڈیموکریٹک اپنے امیدوار کے نقصان پر صدمہ سے دوچار ہیں اور کلنٹن کی وجہ سے اکثر لوگ رو رہے ہیں، جبکہ بعض نے اپنے نئے صدر ٹرمپ کے ان نسل پرستانہ بیانات کے سائے میں نامعلوم مستقبل کے لیے سانس روک لیا ہے جو کل تک جاری تھے-