کویت: عدالت نے اپنا آخری فیصلہ سناتے ہوئے الصباح خاندان کو الیکشن لڑنے سے منع کریا۔

پارلیمانی الیکشن میں الصباح خاندان کی شرکت کے بارے میں ہائی کورٹ نے آخری فیصلہ سنایا اور کل یہ مقرر کیا کہ شیخ مالک الصباح کا نام امیدواروں کی لسٹ سے خارج کر دیا جائے۔ اس اقدام کو ایسے دیکھا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ الصباح خاندان کے پارلیمانی الیکشن میں داخل […]

کویت: عدالت نے اپنا آخری فیصلہ سناتے ہوئے الصباح خاندان کو الیکشن لڑنے سے منع کریا۔
111111

پارلیمانی الیکشن میں الصباح خاندان کی شرکت کے بارے میں ہائی کورٹ نے آخری فیصلہ سنایا اور کل یہ مقرر کیا کہ شیخ مالک الصباح کا نام امیدواروں کی لسٹ سے خارج کر دیا جائے۔ اس اقدام کو ایسے دیکھا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ الصباح خاندان کے پارلیمانی الیکشن میں داخل ہونے پر پابندی لگانے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں مالک الصباح ماہ رواں نومبر کی 26 کو آنے والے پارلیمانی الیکشن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کویت میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے ڈیٹا سے بکثرت نوجوانوں کے موجودگی کا پتہ چلتا ہے، ان میں سے زیادہ تر نوجوان پارلیمانی معرکہ میں پہلی بار داخل ہو رہے ہیں۔

حالیہ کونسل میں 376 امیدوار ہیں، ان میں 87 امیدوار نوجوانوں کی دونوں اصناف کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی عمریں 30 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔ یہ امیدواروں کی تعداد کا تقریبا پانچواں حصّہ ہے۔