بین الاقوامی گریجوایشن اور برطانوی سیکنڈری بہترین یونیورسٹیوں میں ان دونوں میں سے کس کے لئے زیادہ دروازے کھلے ہیں؟
لندن: "الشرق الاوسط” سیکنڈری تعلیمی سرٹیفکیٹ کے لئے دو نظاموں کے مابین انتخاب کرنے کے لئے بہت سے طالب علموں کو الجھن ہے۔ پہلا نظام بین الاقوامی گریجوایشن کا ہے، اس سرٹیفکیٹ کو یورپی یونیورسٹیوں میں تسلیم کیا جاتا ہے اور اکثر یورپی وبین الاقوامی سکول اس پر عمل پیرا ہیں اور بہت سے

لندن: "الشرق الاوسط”
سیکنڈری تعلیمی سرٹیفکیٹ کے لئے دو نظاموں کے مابین انتخاب کرنے کے لئے بہت سے طالب علموں کو الجھن ہے۔ پہلا نظام بین الاقوامی گریجوایشن کا ہے، اس سرٹیفکیٹ کو یورپی یونیورسٹیوں میں تسلیم کیا جاتا ہے اور اکثر یورپی وبین الاقوامی سکول اس پر عمل پیرا ہیں اور بہت سے برطانوی سکول جو کہ متبادل کی پیشکش کرتے ہیں۔ جبکہ روایتی برطانوی نظام ہائر سیکنڈری پر مبنی ہے جسے "اے لیول” کا نام دیا جاتا ہے اور اسے بعض برطانوی یونیورسٹیاں ترجیح دیتی ہیں۔
ہائر سیکنڈری نظام تعلیم سے آثار کے مضمون سمیت بعض مضامین کو ختم کرنے کے بعد، برطانوی نظام پر اعتماد کمزورپڑ گیا ہے، جیسا کہ یونیورسٹی کے بعض اساتذہ کے تبصرے سے اشارہ ملتا ہے کہ برطانوی سیکنڈری میں طلبہ کو اچھے نمبر دینا بہت ہی آسان ہوگیا ہے، جو کہ حقیقی طور پر علمی مستوی کی عکاسی نہیں کرتا۔ اسی طرح برطانوی وزارتِ تعلیم کے ذمہ داران گریجوایشن نظام کو فوقیت دیتے ہیں کیونکہ یہ نظام مکمل ہے اور اس ڈگری کو حاصل کرنے والے طلبہ مختلف تعلیمی شعبوں سے اعلی درجہ کی واقفیت رکھتے ہیں۔