پاؤنڈ کی قيمت میں کمی کے بعد مصر میں 5.1 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی کی آمد

قاہرہ: "الشرق الاوسط اون لاين” بدھ کے روز مصری نائب وزیر مالیات احمد کوجک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بنک کی بیانات کے مطابق 3 نومبر سے مصری پاؤنڈ کی آزادانہ شرح تبادلہ سے لے کر اب تک کل 5٫1 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی ملک میں آئی ہے۔ […]

پاؤنڈ کی قيمت میں کمی کے بعد مصر میں 5.1 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی کی آمد
%d8%aa%d8%af%d9%81%d9%82%d8%a7%d8%aa-%d8%a7%d9%84%d9%86%d9%82%d8%af

قاہرہ: "الشرق الاوسط  اون لاين”

بدھ کے روز مصری نائب وزیر مالیات احمد کوجک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بنک کی بیانات کے مطابق 3 نومبر سے مصری پاؤنڈ کی آزادانہ شرح تبادلہ سے لے کر اب تک کل 5٫1 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی ملک میں آئی ہے۔

کوجک نے دبئی میں کانفرنس کے ضمن میں کہا کہ کرنسی کا یہ بہاؤ قدر میں کمی سے قبل ہفتہ وار رقوم کی ترسیل کے حجم سے 10 سے 15 گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصری پاؤنڈ کی قيمت میں کمی آنے کے باوجود کوئی حیران کن یا تشویشناک امر نہیں کیونکہ امید ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی ریل پیل میں اسی طرح مسلسل اضافہ ہوگا۔

کوجک نے کہا کہ حکومتی مالیاتی آلات پر غیر ملکی ملکیت میں 70 سے 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ قدر میں کمی اور آئندہ ہفتے سے ڈالر بانڈ کے اجراء کے متوقع فیصلہ کی بناء پر ہے۔

نائب وزیر مالیات نے اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ مصر رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں دو تہائی خسارے کو کم کرنے کی جانب آگے قدم بڑھا رہا ہے۔