تارکین وطن کی ایک بیٹی امریکی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے امیدواروں کی فہرست میں داخل ہو رہی ہے
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ انتظامیہ میں نمایاں عہدوں کے لیے مزید امیدواروں کے ساتھـ کل نیو یارک میں ملاقاتوں کا نیا راؤنڈ منعقد کیا ، اس دوران وزارتی قلمدان سنبھالنے کے لئے چند نئے نام سامنے آئے۔ ان شخصیات میں جو نیا نام سامنے آیا [&hellip

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ انتظامیہ میں نمایاں عہدوں کے لیے مزید امیدواروں کے ساتھـ کل نیو یارک میں ملاقاتوں کا نیا راؤنڈ منعقد کیا ، اس دوران وزارتی قلمدان سنبھالنے کے لئے چند نئے نام سامنے آئے۔
ان شخصیات میں جو نیا نام سامنے آیا وہ ساؤتھـ کیرولینا کی گورنر نیکی ہالی ہیں جنہیں وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے، یہ ایک ہندوستانی تارک وطن کی بیٹی ہیں ۔ اس سے پہلے یہ مارکو روپیو کے ابتدائی انتخابات میں مدد بھی کرچکی ہے، چند موضوعات کے بارے میں ان کا ٹرمپ کے ساتھـ اختلاف بھی ہوا لیکن دوبارہ ریپبلکن پارٹی میں لوٹ کر اس کے امیدوار کی تائید کی۔
وزارتی قلمدان سنبھالنے کے لئے ہالی کا نام اس وقت سامنے آیا جبکہ امریکی میڈیا نیویارک کے میئر روڈی جولیانی کے نام کی جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہی اس اہم منصب کے سنبھالنے کے زیادہ مستحق ہیں، لیکن بعد ازاں میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس نتیجہ پر پہنچے کہ (72سالہ ) جولیانی اپنے پیشے کے لحاظ سے متنازعہ شخصیت ہیں اس میں وینزویلا کی ایک تیل کمپنی کے حق میں دباؤ ڈالنا بھی شامل ہے، اور شاید یہ ان کی تعیین کے لیے امریکی سینٹ سے منظوری لینے میں مشکل بن جاۓ ۔
میڈیا کی رپورٹس نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل مایکل فلین کا نام بھی قومی سلامتی کے مشیر کے لئے سامنے آیا ہے، یہ ایک ایسا عہدہ ہے جس کے لئے امریکی سینٹ کے موافقہ کی ضرورت نہیں ہے۔
فلین قومی سلامتی کے ان گنے چنے چند تجربہ کاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انتخاباتی مہم میں ٹرمپ کی بھرپور مدد کی ہے۔