انسداد دہشتگردی کا ہائی لینڈی کوآرڈینیٹر: یورپ میں حملہ کرنے کے لئے 80 سے زیادہ داعشی لوگوں کا منصوبہ

بروکسل: عبد اللہ مصطفی متعدد یورپی دارالحکومتوں سے متنبہ کرنے کا مہم سامنے آیا ہے، اس کی وجہ تنظیم داعش کی نئی حکمت عملی ہے۔ یہ حکمت عملی الگ سوچ اور ایک نئی ٹکنک پر مبنی ہے ، اس کے تحت وہ تنظیم داعش کے چاہنے والوں سے جو یورپ ہی میں رہ […]

انسداد دہشتگردی کا ہائی لینڈی کوآرڈینیٹر: یورپ میں حملہ کرنے کے لئے 80 سے زیادہ داعشی لوگوں کا منصوبہ
%d8%af%d9%8a%d9%83-%d8%b4%d9%88%d9%81

بروکسل: عبد اللہ مصطفی

متعدد یورپی دارالحکومتوں سے متنبہ کرنے کا مہم سامنے آیا ہے، اس کی وجہ تنظیم داعش کی نئی حکمت عملی ہے۔ یہ حکمت عملی الگ سوچ اور ایک نئی ٹکنک پر مبنی ہے ، اس کے تحت وہ تنظیم داعش کے چاہنے والوں سے جو یورپ ہی میں رہ رہے ہیں یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ  جنگی کارروائیوں میں شرکت کرنے کے لئے شام کا رُخ نہ کریں بلکہ وہ جس شہر میں رہ رہے ہیں وہیں یا اس کے قرب وجوار کے شہروں میں دہشتگردانہ حملے کریں۔

پچھلے سال یورپ میں متعدد بڑے دہشتگردانہ حملے ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔ چنانچہ سنہ 2015ء کے ماہ نومبر میں دہشتگردوں نے پیرس میں سلسلہ وار کئی دھماکے کئے، جس میں 130 لوگ جاں بحق  ہوئے۔  اسی طرح ایرپورٹ اور بروکسل میں میٹرو اسٹیشن پر مارچ 2016ء میں جو دھماکے ہوئے اس کے نتیجہ میں 32 لوگوں کی جانیں گئیں۔ جرمنی میں پچھلے جولائی کے آخر میں جو دھماکے اور بلاسٹ ہوئے اس میں 9 افراد اپنی جان گنواں بیٹھے۔

اب ان تمام واردات کے بعد لوگوں کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ  "داعش” کے کچھ افراد یا اس کی تائید کرنے والے جو یہاں موجود ہیں وہ یورپی براعظم میں دہشتگردانہ حملہ کرنے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔

ہائی لینڈ میں انسداد دہشتگردی کے کوآرڈینیٹر ڈیک شوف نے امسٹرڈام میں اعلان کیا کہ یورپ کے مختلف علاقوں میں  80 سے زیادہ تنظیم داعش کے لوگ موجود ہیں اور مختلف علاقوں میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

"ایسوسی ایٹڈ پریس” ایجنسی نے کوآرڈینیٹر سے یہ نقل کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کے چاہنے والے اپنے لیڈران کی باتوں پر کان دھرتے ہوئے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ شام وعراق کی جانب سفر نہ کیا جائے بلکہ یورپ  ہی میں حملہ کرنے کی تیاری کی جائے۔