غسان شربیل "الشرق الاوسط ” کے چیف ایڈیٹر

بورڈ کے چیئرمین نے گزشتہ عرصے میں”الدوسری” کی گراں قدر خدمات کا شکریہ ادا کیا شہزاده بدر بن عبد الله […]

غسان شربیل "الشرق الاوسط ” کے چیف ایڈیٹر
بورڈ کے چیئرمین نے گزشتہ عرصے میں”الدوسری”  کی گراں قدر خدمات  کا  شکریہ ادا کیا
%d8%a8%d8%af%d8%b1

شہزاده بدر بن عبد الله                                                          غسان شربل

ریاض: "الشرق الاوسط "

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ بورڈ کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان نے24 نومبر 2016   سے  لبنانی صحافی غسان شربیل کا اخبار "الشرق الاوسط ” کے چیف ایڈیٹر ہونے کا فیصلہ صادر کیا۔

شہزادہ بدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری تمام مطبوعات  کی ترقی  اوراس کی قیادت کےتسلسل کے لئے بہتر صحافتی قیادت کو فعال ومتحرک بنانے کی کوشش کرنے والی سعودی بورڈ کے مستقبل کے خوش آيند کے مناسب ہے۔

شہزادہ بدر نے مزید کہا کہ غسان شربیل ذرائع ابلاغ اور ثقافت کے میدان میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں- انہیں   اپنے صحافت کے طویل عرصے میں نمایاں تجربہ حاصل ہوا ہے۔

شہزادہ نے اپنے بیان کو ختم کرتے ہوئے یہ فرمايا کہ اس موقعہ پر ہم اپنے اخبار”الشرق الاوسط ” کے سابق چیف ایڈیٹر گزشتہ عرصے کے دوران کی گئی گراں قدر خدمات پر شکریہ ادا کرنا بھول نہیں سکتے ہیں اوراب وہ آئندہ ہمارے ساتھ اخبار میں ایک مضمون نويس کی حیثیت سے کام کریں گے۔

غسان شربیل  ادارہ "دار الحیاۃ” سے شائع ہونے والے "الوسط” نامی میگزین میں کام کرنے اور اس کے چیف ایڈیٹر منتخب ہونے سے پہلے اخبار”الشرق الاوسط ” کے شعبۂ سیاسیات میں "ایڈیٹر” کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ  وہ "الحیاۃ” نامی میگزین کے "چیف اسسٹنٹ ایڈیٹر” اور جون 2004 میں چیف ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔