اختلافات کی وجہ سے ٹرمپ کے وزیر خارجہ کے اعلان کرنےمیں تاخیر

واشنگٹن: ہبہ قدسی کل جب امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لئے جنوبی کیرولینا ریاست کی گورنر "نیکی ہالی” کا انتخاب کیا تو وزير خارجہ اور وزیر دفاع کے منتخب کرنے میں تاخیر کے سلسلہ میں تیزی سے سوالات اٹھنے لگے جبکہ ان […]

اختلافات کی وجہ سے ٹرمپ کے وزیر خارجہ کے اعلان کرنےمیں تاخیر
%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81

واشنگٹن: ہبہ قدسی

کل جب امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لئے جنوبی کیرولینا ریاست کی گورنر "نیکی ہالی” کا انتخاب کیا تو وزير خارجہ اور وزیر دفاع  کے منتخب کرنے میں تاخیر کے سلسلہ میں تیزی سے سوالات اٹھنے لگے جبکہ ان کا مقصد یہ تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد یہ عورت ان کی پارٹی کی پہلی منتخب شدہ عورت قرار پائے، اس کے باوجود منتقلی ٹیم کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ٹرمپ کا ارادہ میسا چوسٹس کے سابق گورنر "مٹ رومنی” کو وزیر خارجہ اور ریٹائرڈ جنرل” جیمز میٹس” کو وزیر دفاع بنانے کا ہے۔

انہیں ذرائع سے اس بات کا بھی علم ہوا کہ وزیر خارجہ کے اعلان میں تاخیراندرونی دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہےکیونکہ اس عہدہ کے لئے ان کی ایک جماعت "رومنی” کے انتخاب کی تائید میں تھی  تو دوسری جماعت نیویارک کے میئر” روڈی جولیانی ” کے انتخاب کی تائید میں تھی  جبکہ ایک تیسری جماعت بھی تھی جو اس منصب کے سلسلہ میں نومنتخب صدر پر مذکورہ دونوں شخص کے علاوہ کسی اورشخص کے انتخاب کرنےکے لئے دباؤ ڈال رہی تھی۔