جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (IAEA) نے تہران کی طرف سے پیش آمدہ واقعہ کے بعد خلیجی تعاون کونسل کو خبردار کیا : خلیجی ذرائع

  لاپتہ ایرانی میٹیریل سے "گٹر بم” بنائے جانے کے خدشات ذمہ دار خلیجی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال میں چوری کیا گیا ایران کا جوہری میٹیریل "اریڈیوم 192″ نامی میٹیریل پر مشتمل تھا ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی مخصوص علاقہ میں آلودگی کا سبب بننے والے ” گٹر […]

جوہری توانائی کی بین الاقوامی  ایجنسی (IAEA) نے تہران کی طرف سے پیش آمدہ واقعہ کے بعد خلیجی تعاون کونسل کو خبردار  کیا : خلیجی ذرائع

لاپتہ ایرانی میٹیریل سے "گٹر بم” بنائے  جانے کے خدشات

3010

ذمہ دار خلیجی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال میں چوری کیا گیا ایران کا جوہری میٹیریل "اریڈیوم 192″ نامی میٹیریل پر مشتمل تھا  ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی مخصوص علاقہ میں آلودگی کا سبب بننے والے ” گٹر بم” کے بنانے میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ  رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کی طرف سے خبر ملنے کے بعد جہوری توانائی کی بین الاقوامی  ایجنسی نے  رواں ماہ کی 17 تاریخ کو خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کو ری ایکٹر "بوشہر” کے کھوئے ہوئے میٹیریل سے خبردار کیا ہے اورذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ حادثہ جوہری میٹیریل پر مشتمل کار کی چوری ہونے کے بعد واقع ہوا ہے۔