قاہرہ میں دو شدید دھماکہ خیز بم ناکارہ

قاہرہ: محمد حسن شعبان مصری پولس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر سویز (جو کہ نہر سويئز کا جنوبی دروازاہ ہے اور یہ مصری دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں ایک اہم بحری گزرگاہ ہے) میں دہشتگرد عناصر کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی مرکزی میڈیا نے اس جانب اشارہ کیا کہ […]

قاہرہ میں دو شدید دھماکہ خیز بم ناکارہ
ggguil

قاہرہ: محمد حسن شعبان

مصری پولس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر سویز (جو کہ نہر سويئز کا جنوبی دروازاہ ہے اور یہ مصری دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں ایک اہم بحری گزرگاہ ہے) میں دہشتگرد عناصر کو گرفتار کیا ہے۔  وزارت داخلہ کی مرکزی میڈیا نے اس جانب اشارہ کیا کہ ان عناصر کا سیناء میں موجود "انصار بیت المقدس” کی تنظیم سے تعلق ہے- یہ تنظیم داعش کی ایک شاخ  ہے۔ اسی ضمن میں دھماکہ خیز مواد کے ماہرین نے دارالحکومت میں قاہرہ یونیورسٹی سے قریب ایک بہت ہی اہم پل کے نیچے رکھے ہوئے دو بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔