خادم حرمین شریفین سعودی باشندوں سے مخاطب "جس کسی کے پاس کوئی رائے یا تبصرہ ہو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر ے”

خبر نامی شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت۔۔۔ مشرقی علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح خبر: "الشرق الاوسط” خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے ملک کے باشندوں سے کہا کہ” جس کسی کے پاس کوئی رائے یا تبصرہ ہو وہ مجھ تک شخصی طور پر پہنچائے” اور […]

خادم حرمین شریفین سعودی باشندوں سے مخاطب  "جس کسی کے پاس کوئی رائے یا تبصرہ ہو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر ے”
خبر نامی شہر میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت۔۔۔ مشرقی علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86

خبر: "الشرق الاوسط”

خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے ملک کے باشندوں سے کہا کہ” جس کسی کے پاس کوئی  رائے یا تبصرہ ہو وہ مجھ تک شخصی طور پر پہنچائے” اور کہا کہ "ہمارا ملک اسلام اور حرمین شریفین کی خدمت انجام دے رہا ہے، ہم اپنے ملک اور اس کے باشندوں کی خدمت ایک ذمہ داری سمجھ کر کرتے ہیں اور ہمیں اس ذمہداری پر ناز بھی ہے،  ان شاء اللہ ہم اس ذمہ داری کی ادائیگی ویسے ہی کرتے رہیں گے جیسےکہ اس کا حق ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جس کسی شہری کے پاس کوئی رائے یا تبصرہ ہو وہ مجھ تک ضرور پہنچائے ۔

یہ یقین دہانیاں  کل مشرقی علاقہ میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھاچوں کے چند منصوبوں کے افتتاح کے وقت سامنے آئیں۔

شاہ سلمان نے خبر نامی شہر میں منعقدہ کابینہ کے  ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک شہریوں کی خوشحالی، ملک کی ترقی، سلامتی اور اس کے استحکام کو تقویت پہنچانے والے تمام منصوبوں کو بروئے کار لانے کی طرف گامزن ہے، اسی طرح ان کا ملک خوشحال زندگی کو یقینی بنانے والے تقاضوں کی تکمیل کے پیش نظر شہریوں کو  آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ہمہ تن مستعد ہے اور یہ بھی کہا کہ مشرقی علاقے میں ہم جو بہت سے منصوبوں اور پروجیکٹس کا قیام اور ان کا افتتاح عمل میں آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ملک کے اس ترقیاتی نظام کا ایک حصہ ہے  اور ہم اس کا نتیجہ عنقریب ترقی اور خوشحالی کی شکل میں دیکھیں گے ۔