سعودى ولى عہد: معلوم ممالک کی طرف سے خلیجی امن نشانہ پر

دہشت گردی سے جنگ کے متعلق ریاض میں خلیجی ممالک کے وزراء داخلہ کی گفتگو ریاض: عبد الہادی حبتور نائب وزیر اعظم، سعودی وزیر داخلہ اورولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ معلوم ممالک اور تنظیمیں خلیجی امن اور اس کے سٹریٹجک پالیسی کو نشانہ بنا رہے […]

سعودى ولى عہد: معلوم ممالک کی طرف سے خلیجی امن  نشانہ پر
دہشت گردی سے جنگ کے متعلق ریاض میں خلیجی ممالک کے وزراء داخلہ کی گفتگو
amn-khaliji

ریاض: عبد الہادی حبتور

نائب وزیر اعظم، سعودی وزیر داخلہ اورولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ معلوم ممالک اور  تنظیمیں خلیجی امن  اور اس کے سٹریٹجک پالیسی کو نشانہ بنا رہے ہیں-  انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے مقاصد اور ان كے اغراض کو جانتے ہیں- اللہ رب العزت کی مددو تعاون سےہم ان خطرات کا خاتمہ کرکے اپنے ملک کے امن واستقرار اور یہاں کے باشندوں کی حفاظت کرنے پر قادر ہیں۔

سعودی ولی عہد نے کل ریاض میں منعقدہ خلیجی ممالک کے وزراء داخلہ کے ترپنوے اجلاس کے دوران اپنی افتتاحی تقریر میں واضح کیا اور دہشت گردی کے خلاف خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی حفاظتی خدمات کی ترقی سے متعلق گفتگو کیا اور کہا کہ ہمارے خطے کے امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کو نشانہ بنانے والا کتنا ہی طاقتور اور خطرناک کیوں نہ ہو وہ ہمارے مضبوط موقف اور سخت جواب کے سامنے بے بس ہو جائیگا ، شہزادہ محمد بن نائف اس کی طرف بھی اشارہ کیا کہ خلیجی حفاظتی خدمات ایک جامع سیکورٹی خواب اور ایک پروفیشنل اعلی طریقۂ کار کے مطابق مجرمانہ فعل کے واقع ہونے سے پہلے ہی اس کا سد باب کرتی ہے۔