تحریک الشباب کی طرف سے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 11 صومالی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بيان اور فوج کی تردید
قاہرہ: "الشرق الاوسط اونلائن” آج بروز جمعہ صومالی ریڈیو”شبیلی” کے مطابق صومالیہ کی "الشباب” نامی تحریک نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے باکول میں تحریک کے جنگجوؤں اور صومالی افواج کے مابین شدید جھڑپوں میں کم سے کم 11 فوجی ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہو

قاہرہ: "الشرق الاوسط اونلائن”
آج بروز جمعہ صومالی ریڈیو”شبیلی” کے مطابق صومالیہ کی "الشباب” نامی تحریک نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے باکول میں تحریک کے جنگجوؤں اور صومالی افواج کے مابین شدید جھڑپوں میں کم سے کم 11 فوجی ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہو چکے ہیں۔
جرمن اخبار ایجنسی نے تحریک کے بیان کو نقل کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے باکول کے شہر واجد کے مضافاتی علاقے دورائی میں صومالی اتحادی حکومتی افواج کے حملے کے بعد شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اس نے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ القاعدہ تنظیم سے تعلقات رکھنے والی مذکورہ تحریک نے کہا کہ صومالی قومی اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس نے "ای- کے-47” ساختہ نو بندوقیں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔
جبکہ فوج نے جھڑپوں کے دوران صومالی قومی اتحادی افواج کے کم سے کم 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں یقین دہانی کے لئے خطے میں کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے۔