جنگ زدہ علاقوں میں آثار کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی اتحاد :اعلان ابو ظہبی

40 ممالک اور تنظیموں کا احتیاطی کاروائیوں کی مالی معاونت کا وعدہ ابو ظہبی: مساعد الزبانی خطرے سے دوچار علاقوں میں ثقافتی ورثے کی حفاظت پر کل ابو ظہبی میں منعقدہ کانفرنس کی کاروائی اس میں شریک 40 سے زائد ممالک اور تنظیمات کی طرف سے بین الاقوامی اتحاد بنانے کے نتیجے کے ساتھ […]

جنگ زدہ علاقوں میں آثار کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی اتحاد :اعلان ابو ظہبی
40 ممالک اور تنظیموں کا احتیاطی کاروائیوں کی مالی معاونت کا وعدہ
samarra-mosque

ابو ظہبی: مساعد الزبانی

خطرے سے دوچار علاقوں میں ثقافتی ورثے کی حفاظت پر کل ابو ظہبی میں منعقدہ کانفرنس کی کاروائی اس میں شریک 40 سے زائد ممالک اور تنظیمات کی طرف سے بین الاقوامی اتحاد بنانے کے نتیجے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں کہا گیا کہ آثار قدیمہ کی غیر قانونی اسمگلنگ اور احتیاطی وہنگامی کاروائی کے لئے فنڈ کے ذریعے مدد کی جائے گی۔

"اعلان ابو ظہبی میں مسلح جھڑپوں یا دہشت گردی کے خطرے سے دوچار علاقوں یا ان کے ہمسایہ ممالک میں موجود ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کرنے پر زور دیا گیا اور  آخری حربے کے طور پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق معینہ حکومتوں کی طرف سے مطالبہ کرنے کی صورت میں وہاں حفاظتی کاروائی کی جائے گی۔

کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے سربراہ، حکومتی عہدہ دار، ماہر محققین اور معاشرے کے دیگر افراد نے شرکت کی جو کہ ثقافتی اور انسانی ورثے کے تحفظ کو درپیش مسائل کے دفاع میں سرگرم ہیں، اس کانفرنس میں خاص طور سے ان ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جہاں مسلح تصادم کے نتیجے میں قیمتی ورثے کو نقصان یا گمشدگی کے خطرات لاحق ہیں۔