ٹرمپ کی طرف سے سابق جنرل، سیکورٹی کے وزیر منتخب
واشنگٹن: ہبہ قدسی نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ریٹائرڈ جنرل جان کیلی کو اپنی انتظامیہ میں داخلی سلامتی کے وزیر کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع کے طور پر اور جنرل مائکل فلائن کو قومی سلامتی کے […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ریٹائرڈ جنرل جان کیلی کو اپنی انتظامیہ میں داخلی سلامتی کے وزیر کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع کے طور پر اور جنرل مائکل فلائن کو قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر منتخب کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے منتقلی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر نے 66 سالہ جنرل جان کیلی کا انتخاب امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحدی تحفظ، دہشت گردوں سےمقابلہ، ہجرت کے قوانین کی بہتری، اور غیر قانونی ہجرت کی ممانعت جیسےایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کے لئےکیا ہے، اسی کے ساتھ اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ جنوبی اور وسطی امریکہ میں فوجی کاروائیوں کو مکمل کرنے میں جنرل کیلی کو تجربہ حاصل ہے۔
جنرل کیلی کو میرین کور کا 40 سالہ تجربہ ہے جیسا کہ انہوں نے 2003ء کی عراقی جنگ میں امریکی فوجوں کی قیادت کی اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے جنوبی کمان کی بھی ذمہ داری قبول کی۔ یاد رہے کہ ان کا بیٹا رابرٹ مائیکل کیلی افغانستان میں امریکی لڑائی کے دوران مارا جا چکا ہے۔
منتقلی ٹیم کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں جنرل کیلی کا اپنے بیٹے کو کھونا ہی ہوم لینڈ سیکورٹی کے عہدے کے لئے ان کے انتخاب کئے جانے کا سبب بنا ہے کیونکہ منتخب صدر کو بیرون ملک میں لڑنے کے لئے امریکی فوج کو بھیجنے کے خطرات کو سمجھنے والے شخص کی تلاش تھی۔