پوری دنیا میں دہشت گردی کا ماحول ۔۔۔ دارالحکومتوں کی نگاہیں ٹکی ہوئیں ہیں
لندن: "الشرق الاوسط” سال 2016ء اختتام کے قریب ہے اور دہشت گردی نے دنیا کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ دارالحکومت اور دنیا کے بڑے شہر کرسمس اور سال نو کی تقریبات کے اثنا میں سکیورٹی اور نئے حملوں کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اگرچہ برطانیہ، اسٹریلیا اور […]

لندن: "الشرق الاوسط”
سال 2016ء اختتام کے قریب ہے اور دہشت گردی نے دنیا کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ دارالحکومت اور دنیا کے بڑے شہر کرسمس اور سال نو کی تقریبات کے اثنا میں سکیورٹی اور نئے حملوں کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
اگرچہ برطانیہ، اسٹریلیا اور ملائیشیا جیسے کئی ملکوں نے چند روز پہلے حملوں کو ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی خوف سب سے بڑا موقف ہے ۔بالخصوص گزشتہ پیر کو برلن میں کرسمس بازار پر ٹرک حادثہ، اسی روز انقرہ میں روسی سفیر کا قتل، اردن کے شہر کرک پر حملہ، اس سے پہلے قاہرہ میں قبطی چرچ میں دھماکہ اور کل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سخت گیر جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بچہ اٹھائے سکیورٹی فورسز کے اندر گھسنے کے بعد بارودی جیکٹ کے ذریعے اپنے آپ کو اڑا دیا۔