آبی اور اوباما تاریخی زخموں کو مندمل کر رہے ہیں
ہونولولو (ہوائی): "الشرق الاوسط” ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو دہلا دینے والے جاپانی حملے کے 75 سال کے بعد کل ہوائی جزائر میں پرل ہاربر کے مقام پر جاپانی وزیراعظم شینزو آبی اور امریکی صدر باراک اوباما ملاقات کے داران تاریخی زخموں کو مندمل کر رہے ہیں۔ اوباما نے جاپانی وزیرا

ہونولولو (ہوائی): "الشرق الاوسط”
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو دہلا دینے والے جاپانی حملے کے 75 سال کے بعد کل ہوائی جزائر میں پرل ہاربر کے مقام پر جاپانی وزیراعظم شینزو آبی اور امریکی صدر باراک اوباما ملاقات کے داران تاریخی زخموں کو مندمل کر رہے ہیں۔
اوباما نے جاپانی وزیراعظم کی جانب سے واشنگٹن اور ٹوکیو کے مابین انفرادی اتحاد کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ جبکہ آئندہ سفارتی پالیسوں کے بارے میں متضاد بیانات دینے والے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 20 جنوری سے صدراتی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
آبی نے اوباما کے ہمراہ امریکی بحری جنگی جہاز کی یادگار "یو ایس ایس اریزونا” کا دورہ کیا، جو کہ کسی بھی جاپانی وزیراعظم کی جانب سے پہلی بار ہے کہ وہ گذشتہ صدی میں ساٹھ کی دہائی کے آغاز میں امریکی بحری جہاز پر جاپانی فضائی حملے کے دوران 1177 امریکیوں کے ہلاک ہونے کی یادگار کا دورہ کرے۔