دہشت گردوں کا جیل پر دھاوا پولیس اہلکار ہلاک اور 10 قیدی فرار : بحرین
منامہ: عبید السہیمی کل مسلح دہشت گردوں نے بحرین کی ایک جیل پر حملہ کیا اور دس قیدیوں کو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اس حملے میں ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گرد کاروائی میں دہشت گردی کے قضیوں میں سزا یافتہ […]

منامہ: عبید السہیمی
کل مسلح دہشت گردوں نے بحرین کی ایک جیل پر حملہ کیا اور دس قیدیوں کو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اس حملے میں ہلاک ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گرد کاروائی میں دہشت گردی کے قضیوں میں سزا یافتہ کئی قیدی فرار ہو گئے جو بحرینی سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں، دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعے اور کاروائی پر گھیرا ڈالنے اور قیدیوں کو دوبارہ جیل میں لانے کے لئے ضروری سکیورٹی تدابیر اور قانونی کاروائياں کر لی ہیں۔