موصل پلوں کے بغیر… اور کشتیوں کے ذریعے راہ فرار

سیکورٹی عہدیدار کے مطابق بغداد دھماکے رکاوٹیں اٹھانے کے باعث ہوئے بغداد ­- موصل: "الشرق الاوسط” کل بین الاقوامی اتحادی جنگی طیارے واپس پلٹتے ہوئے موصل میں 5 دوسرے پلوں کو مکمل تباہ کر دیا تو شہر کے دائیں جانب سے فرار ہونے کے لئے صرف کشتیاں ہی واحد ذریعہ رہ گئی ہیں۔ دریں […]

موصل پلوں کے بغیر… اور کشتیوں کے ذریعے راہ فرار
سیکورٹی عہدیدار کے مطابق بغداد دھماکے رکاوٹیں اٹھانے کے باعث ہوئے
e7je7je67ke67kle67kle67kk

بغداد ­- موصل: "الشرق الاوسط”

کل بین الاقوامی اتحادی جنگی طیارے واپس پلٹتے ہوئے موصل میں 5 دوسرے پلوں کو مکمل تباہ کر دیا تو شہر کے دائیں جانب سے فرار ہونے کے لئے صرف کشتیاں ہی واحد ذریعہ رہ گئی ہیں۔ دریں اثناء سیکورٹی عہدیدار نے پرسوں بغداد میں ہوںے والے دھماکوں کی وجہ دارالحکومت میں سیکورٹی رکاوٹوں کو اٹھایا جانا قرار دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کے کرنل درید سعید نے جرمن اخباری ذرائع کو کہا کہ بین الاقوامی اتحادی افواج کے طیاروں نے کل صبح دریائے دجلہ کے پانچ پلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تاکہ "داعش” کو موصل میں بائیں ساحل کی جانب جانے سے روکا جا سکے، جہاں ان کی عراقی افواج کے ساتھ شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا "بین الاقوامی اتحادی طیاروں نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے (اے نینویٰ آ رہے ہیں) نامی کاروائی کے آغاز میں ہی پانچ پلوں پر بمباری کر کے انہیں بے کار کر دیا۔