موصل میں عراقی افواج دجلہ کے کنارے پہنچ چکی ہیں

  موصل -­ اربيل: "الشرق الاوسط” کل تقریبا 12 ہفتوں سے تنظیم داعش کے ساتھ جاری جھڑپوں کے بعد عراقی افواج موصل میں دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پہنچی ہیں، جیسا کہ فوجی ذمہ داران نے یقین دہانی کی ہے۔ انسداد دہشت گردی ادارے کے ترجمان صباح نعمان نے "رویٹرز” ایجنسی کو

موصل میں عراقی افواج دجلہ کے کنارے پہنچ چکی ہیں
e67ie7iei7eie7r6ie6ie76ie76i

موصل -­ اربيل: "الشرق الاوسط”

کل تقریبا 12 ہفتوں سے تنظیم داعش کے ساتھ جاری جھڑپوں کے بعد عراقی افواج موصل میں دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پہنچی ہیں، جیسا کہ فوجی ذمہ داران نے یقین دہانی کی ہے۔

انسداد دہشت گردی ادارے کے ترجمان صباح نعمان نے "رویٹرز” ایجنسی کو بتایا کہ افواج نے دریا پر بنے پل تک راستہ بنایا جس میں لڑائی کے دوران پل کو نقصان پہنچا۔ جبکہ ابھی تک عراقی افواج شہر کے ان مشرقی علاقوں میں داخل ہوئی ہے جنہیں دریا تقسیم کرتا ہے۔

اسی ضمن میں کل صبح لیفٹیننٹ جنرل عبد الوہاب الساعدی نے بلدیات اور سکر نامی دونوں علاقوں کی طرف انسداد دہشت گرد فورسز کی پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیش قدمی کے دوران تنظیم داعش نے آثار قدیمہ کی پہاڑی پر سے فوج کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔ الساعدی نے مزید بتایا کہ عراقی افواج اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں نے تنظیم داعش کے جنگجوؤں سے نمٹا جو فائرنگ کرنے کے لئے پہاڑی پر چڑھ گئے تھے۔ انہوں نے کہا اس دوران تشدد پسندوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔