"داعش” کی طرف سے "تدمر” کی از سر نو تباہی اور ترکی کی طرف سے "اسد” کے جانے کی شرط ختم

جمعہ 22­ ربیع الثانی 1438 ہجری – 20 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13933] بیروت: نذیر رضا کل ترکی نے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کے سلسلہ میں نرمی کا پہلو اختیار کرتے ہوئے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے بشار کی روانگی کی شرط کو ترک کر […]

"داعش” کی طرف سے "تدمر” کی از سر نو تباہی اور ترکی کی طرف سے "اسد” کے جانے کی شرط ختم
جمعہ 22­ ربیع الثانی 1438 ہجری – 20 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13933]
2

بیروت: نذیر رضا

کل ترکی نے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کے سلسلہ میں نرمی کا پہلو اختیار کرتے ہوئے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے بشار کی روانگی کی شرط کو ترک کر دیا ہے کیونکہ ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمک نے کہا کہ ہم پر ضروری ہے کہ ہم عملی اور حقیقت پسند ہوں۔ زمینی صورتحال بالکل بدل چکی ہے اور اب ترکی اسد کے بغیر اس معاملہ کو ختم نہیں کر سکتا ہے کیونکہ ایسا کیا جانا غیر ممکن ہے۔

اسی درمیان "داعش” نے تدمر کے قدیم شہر کی تباہی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے اور آثار قدیمہ کے طور پر مشہور تترابیلون کی تباہی کا ارادہ کیا ہے۔ اسی طرح داعش نے رومن تھیٹر کے سامنے کے حصہ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے سخت بین الاقوامی رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مخالف ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ تنظیم "فتح الشام” "آستانہ” کی کانفرنس میں شرکت کرنے والی جماعتوں کی ضرب کاری کرنے کے لئے فوجی اور سیکورٹی کارروائیاں کرنے میں مشغول ہو چکی ہے اور اس کا آغاز ادلب میں تحریک "احرار الشام” کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے کیا ہے۔

اس بات کی اطلا ع اس صبح ملی جب ایک امریکی فوجی اہلکار نے پرسوں شام میں القاعدہ کے ایک کیمپ پر ہوئے امریکی فضائی حملہ میں ایک سو سے زائد مسلح شخص کے ہلاک ہونے کی خبر دی جبکہ شامی اپوزیشن نے پرزورر انداز میں کہا کہ فضائی حملہ حلب کے مغربی دیہی علاقہ میں تحریک "فتح الشام” اور تحریک "نور الدین” پر کیا گیا ہے جس میں کم از کم 43  لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔