واشنگٹن میں "الاخوان المسلمون” کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کے سلسلہ میں غور وخوض

ہفتہ 30 ربيع الثانی 1438ہجری/ 28 جنوری 2017ء شمارہ نمبر {13941} واشنگٹن: ہبہ قدسی امریکی ذمہ داروں اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبیوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ "الاخوان المسلمون” پر امریکی پابندیاں عائد کرنے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں دہشت گرد تنظیموں کی [&hell

واشنگٹن میں "الاخوان المسلمون” کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کے سلسلہ میں غور وخوض
ہفتہ 30 ربيع الثانی 1438ہجری/ 28 جنوری 2017ء شمارہ نمبر {13941}
3

واشنگٹن: ہبہ قدسی

امریکی ذمہ داروں اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبیوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ "الاخوان المسلمون” پر امریکی پابندیاں عائد کرنے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے سلسلہ میں غور وخوض کر رہی ہے۔

روئٹر ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کے ذرائع کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائکل فلائن کی قیادت میں ایک جماعت کی یہ خواہش ہے کہ "الاخوان المسلمون” کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی فہرست میں شامل کر دیا جائے۔ ٹرمپ کے مشیر نے "الاخوان المسلمون” کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنےکے سلسلہ میں اپنی تائید کا اظہار کیا ہے اور تاکید کی ہے کہ یہ معاملہ ابھی زیر بحث ہے۔

موضوع کی حاسیت کی وجہ سے اپنا نام کا انکشاف نہ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مشیر نے مزید کہا ہے کہ فلائن کی ٹیم نے "الاخوان المسلمون” کو دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل کرنے کا عزم مصمم کر لیا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ اس سلسلہ میں انتظامیہ کب اور کیسے قدم اٹھائے گی۔ اس سلسلہ میں ابھی وائٹ ہاؤس خاموش ہے اور ابھی اس کے ذریعہ کوئی سرکاری تبصرہ صادر نہیں ہوا ہے۔