افریقہ میرا براعظم ہے۔۔۔ اور میں اپنے گھر لوٹا ہوں: مراکشی فرمان روا

ادیس بابا سربراہی کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ واپسی کا فیصلہ "گہری سوچ کا نتیجہ ہے” بدھ ­ 5 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 01 فروری 2017ء شمارہ: (13945)   اديس بابا: حاتم البطيوی مراکش کے شاہ محمد ششم نے کل ایتھوپیہ کے دارالحکومت ادیس بابا میں افریقی یونین کی 28 ویں سربراہی [&hellip

افریقہ میرا براعظم ہے۔۔۔ اور میں اپنے گھر لوٹا ہوں: مراکشی فرمان روا
ادیس بابا سربراہی کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ واپسی کا فیصلہ "گہری سوچ کا نتیجہ ہے”
بدھ ­ 5 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 01 فروری 2017ء  شمارہ: (13945)
w56i5e76iksde576ie67i

اديس بابا: حاتم البطيوی

مراکش کے شاہ محمد ششم نے کل ایتھوپیہ کے دارالحکومت ادیس بابا میں افریقی یونین کی 28 ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی، اس دوران افریقی یونین میں واپسی پر «تقریر واپس» میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "افریقہ میرا براعظم ہے اور یہ میرا گھر بھی ہے”۔

شاہ محمد ششم نے مغربی صحرائی تنازعہ اور الجیریا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا۔ لیکن انہوں نے مغربی عرب یونین کی سنگین صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا: "ملکوں کے رہنما بھائیو اور بہنو! یونین میں مملکت (مراکش) کے مقام کی بحالی کے لئے کسی طریقۂ کار یا قانونی عمل کی تکمیل کے انتظار کے بغیر میں نے یہ دروہ کرنے اور آپ لوگوں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا”۔