شامی مذاکرات کے "ضابطۂ کار کی مشکلات” کا "جنیوا 4” پر انحصار

پیرس: ميشال ابو نجم – بيروت: نذير رضا کل تک شامی بحران پر مذاکرات کے ضابطۂ کار کی مشکلات، سب سے اہم مسئلہ تھا، جو کہ "شام ٹو شام” جنیوا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کی تیاری سے متعلق ہے۔ جبکہ پروگرام کے مطابق یہ مذاکرات آئندہ جمعرات کو سوئیزرلینڈ کے شہر میں واقع اقوام […]

شامی مذاکرات کے "ضابطۂ کار کی مشکلات” کا "جنیوا 4” پر انحصار
1487615750901324400

پیرس: ميشال ابو نجم – بيروت: نذير رضا

کل تک شامی بحران پر مذاکرات کے ضابطۂ کار کی مشکلات، سب سے اہم مسئلہ تھا، جو کہ "شام ٹو شام” جنیوا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کی تیاری سے متعلق ہے۔ جبکہ پروگرام کے مطابق یہ مذاکرات آئندہ جمعرات کو سوئیزرلینڈ کے شہر میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوں گے۔ یہ مذاکرات وفود کی سطح پر ہونگے، جس میں ایک طرف شامی حکومتی وفد اور دوسری جانب مذاکراتی سپریم کمیشن ہوگا۔

"ضابطۂ کار” کا مسئلہ دوہری مشکلات پر مبنی ہے، جو کہ "جنیوا 4” مذاکرات میں تاخیر کے اسباب میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں اہم مشکلات میں ایک امر یہ بھی ہے کہ بات چیت کا یہ راؤنڈ "کسی واسطہ کے تحت” ہو جیسا کہ پہلے مذاکرات ہوتے رہے ہیں، یا کہ براہ راست آمنے سامنے ہوں جیسا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ "مذاکراتی ایجنڈے” کے بارے میں مذاکراتی سپریم کمیشن کو مطلع نہیں کیا گیا۔

منگل 25 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 21 فروری 2017 ء  شمارہ: (13965)