ہم ملائیشیا کے ساتھ دوررس معیاری تعلقات چاہتے ہیں: خادم حرمین

شاہ سلمان اور عبد الرزاق کی موجودگی میں 4 مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط – خادم حرمین کو ملایا یونیورسٹی سے "آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری”   کوالالمپور: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل یقین دہانی کی کہ وہ اپنے ملائیشیا کے دورے کے دوران &q

ہم ملائیشیا کے ساتھ دوررس معیاری تعلقات چاہتے ہیں: خادم حرمین
شاہ سلمان اور عبد الرزاق کی موجودگی میں 4 مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط – خادم حرمین کو ملایا یونیورسٹی سے "آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری”
1488219420035862700

کوالالمپور: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل یقین دہانی کی کہ وہ اپنے ملائیشیا کے دورے کے دوران "دونوں ملکوں کے مابین دوررس معیاری تعلقات کے خواہاں ہیں”۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دارالحکومت کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ہاؤس میں دوروں کے ریکارڈ پر دستخط کیے، جہاں پر انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد نجیب عبد الرزاق کے ساتھ سرکاری اجلاس منعقد کیا، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں ترقی اور فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

خادم حرمین شریفین اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کی موجودگی میں سعودی عرب اور ملائیشیا کی حکومتوں کے مابین 4 مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے، جو کہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت وانسانی وسائل، تعلیم وسائنس کے شعبہ جات اور سعودی اور ملائیشین اخباری ایجنسیوں میں تعاون سے متعلق تھے۔

دوسری جانب خادم حرمین شریفین نے ملایا یونیورسٹی سے آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری دیئے جانے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی دنیا کو سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں چیلنجز کا سامنا ہے، "اور یہ سیاسی اور اقتصادی شعبوں کو درپیش چیلنجز سے کم نہیں ہیں”۔

منگل 1 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 28 فروری 2017 ء  شمارہ (13972)