ٹوکیو

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان "اسٹریٹجک پارٹنرشپ” معاہدے

خادم حرمين نے دہشت گردی کو بڑا خطرہ قرار دیا – اور آبي شرق وسطی میں استحکام کی بنیاد ریاض کو قرار دے رہے ہیں ٹوکیو: "الشرق الاوسط” کل ٹوکیو میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبی کے ساتھ سرکاری اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے […]

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان "اسٹریٹجک پارٹنرشپ” معاہدے
خادم حرمين نے دہشت گردی کو بڑا خطرہ قرار دیا – اور آبي شرق وسطی میں استحکام کی بنیاد ریاض کو قرار دے رہے ہیں
1489430033515959700

ٹوکیو: "الشرق الاوسط”

کل ٹوکیو میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبی کے ساتھ سرکاری اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کی فروغ کی راہوں، مشترکہ وژن "سعودیہ جاپان 2030″، مستقبل میں اسکے اہداف اور کئی ایک بین الاقوامی فائلوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

جاپانی سرکاری دستاویز نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبہ جات؛ جیسے صحت اور زراعت میں، "ایک مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم” کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین نے بات چیت کے سیشن کے دوران اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی اقوام اور عوام کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس کے خلاف جنگ میں ہم اہم شراکت دار ہیں”۔ شاہ سلمان نے مشرق وسطی میں مسائل اور بحرانوں کو حل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جن میں فلسطینی مسئلہ سمیت شام اور یمن کے بحرانوں کو ختم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران خطے کے استحکام اور ترقی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی تجارت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور دنیا کو توانائی کی یقینی فراہمی کے لئے خطرہ ہیں۔

منگل 15 جمادی الثانی 1438 ہجری­ 14 مارچ 2017ء شمارہ: (13986)