ہالینڈ دائیں جانب کی انتہا پسندی کی پیش قدمی روک رہا ہے
روٹی کی وائلڈرز پر فتح کے بعد یورپ کا اطمینان ایمسٹرڈیم: عبد الله مصطفى – انقرہ: سعيد عبد الرازق ڈچ پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ وزیر اعظم مارک روٹی کی لبرل پارٹی جیت چکی ہے۔ جس سے یورپ میں فریڈم پارٹی کی قیادت گیرٹ وائلڈرز جیسے دائیں جانب کے […]
روٹی کی وائلڈرز پر فتح کے بعد یورپ کا اطمینان

ایمسٹرڈیم: عبد الله مصطفى – انقرہ: سعيد عبد الرازق
ڈچ پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ وزیر اعظم مارک روٹی کی لبرل پارٹی جیت چکی ہے۔ جس سے یورپ میں فریڈم پارٹی کی قیادت گیرٹ وائلڈرز جیسے دائیں جانب کے کئی ایک انتہا پسندیوں کی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے۔ کل روٹی نے 33 نشستوں پر کامیابی حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے "بری عوام” پر کامیابی قرار دیا۔ جبکہ فریڈم پارٹی 20 نشستوں کی کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہے۔
روٹی نے کہا کہ ہالینڈ کی عوام نے اپنے حق رائے دہی کے ذریعے اس عوامی لہر کر روکا ہے جو برطانوی افراد کی یورپی یونین سے نکلنے اور پھر ڈونالڈ ٹرمپ کا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے سے شروع ہوئی تھی۔۔۔
ان انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانسیسی صدر فرنسوا ھولنڈا نے اسے "انتہا پسندی پر واضح فتح قرار دیا” جبکہ جرمنی کی خاتون چانسلر انگیلا میرکل نے اسے " جمہوریت کے فائدے کے لئے اچھا دن” قرار دیا۔ اسی طرح یورپی کمیشن کے صدر مارگریٹس سکیناس کے ایک ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ یورپ کے لئے نتہا پسندوں کے خلاف آواز ہے”۔