"کرکوک میڈیا” کرد اور ترکی اتحاد کو "بڑی غلطی” تصور کر رہا ہے
اربيل: دلشاد عبد الله – بغداد: "الشرق الاوسط” کرکوک میں حکومتی عمارتوں پر کردستانی پرچم بلند کرنے کے مسٔلہ میں کل ترکی بھی داخل ہوگیا ہے۔ ترکی نے اس اقدام کو "بڑی غلطی” سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی دو اہم جماعتیں بغداد کے ساتھ متحدہ محاذ آرائی کریں

اربيل: دلشاد عبد الله – بغداد: "الشرق الاوسط”
کرکوک میں حکومتی عمارتوں پر کردستانی پرچم بلند کرنے کے مسٔلہ میں کل ترکی بھی داخل ہوگیا ہے۔ ترکی نے اس اقدام کو "بڑی غلطی” سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی دو اہم جماعتیں بغداد کے ساتھ متحدہ محاذ آرائی کریں گی۔
ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدریم نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پرچم بلند کرنے کے معاملہ کو "ایک بڑی غلطی” قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ہرگز مسلط کئے گئے امر کو قبول نہیں کریں گے اور ہم نے کردوں کو اس بارے میں تنبیہ بھی کر دی تھی”۔ اگر "ضروری ہوا” تو اقوام متحدہ بھی اس میں مداخلت کر سکتی ہے۔