سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے مضبوط موقف پر زور اور مغربی پٹی میں نئی آباد کاری کے قیام کی مذمت

  رياض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کی وزارتی کابینہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے ملک کے مضبوط موقف کی یقین دہانی کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کاروائیوں کی مذمت کی۔ کابینہ نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر زور […]

سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے مضبوط موقف پر زور اور مغربی پٹی میں نئی آباد کاری کے قیام کی مذمت
1491234772926021300

رياض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کی وزارتی کابینہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے ملک کے مضبوط موقف کی یقین دہانی کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کاروائیوں کی مذمت کی۔ کابینہ نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر زور ڈالے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اپنے تمام صوابدیدی اور نسل پرستی کے کاموں سے باز آئے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے بیس سال میں پہلی بار اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے دو ہزار نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے مغربی کنارے میں ایک نئی کالونی کے قیام کے اعلان اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے 97 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر کی اراضی پر قبضہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

یہ بیان کل دوپہر ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں وزارتی کابینہ لے اجلاس کے ضمن میں دیا گیا۔

منگل 7 رجب 1438 ہجری­ 04 اپریل 2017ء  شمارہ: (14007)