شکری: انتظام اور مشورہ کا طریقۂ کار بے حد ضروری
قاہرہ: سوسن ابو حسین آج ریاض میں مصری اور سعودی چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی۔ اسی طرح اس مناسبت سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور مصر […]

قاہرہ: سوسن ابو حسین
آج ریاض میں مصری اور سعودی چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی۔ اسی طرح اس مناسبت سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان آج ریاض میں ملاقات بھی ہوگی۔
اسی سلسلہ میں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری صدر کے ریاض کا دورہ علاقائی حالات کے ساتھ تعامل کرنے کے لئے انتظام اور مشورے کے طریقۂ کار کو فعال کرنے کے لئے ہے اور اسی طرح اسمناسبت سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف جہتوں کے سلسلہ میں تعاون کرنے کی بھی بات ہوگی۔ انہوں نے چوٹی کانفرنس کی شام "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ السیسی کے ریاض کا دورہ ریاض اور مصر کے درمیان باہمی مفادات کو موکد کرنے اور ہر سطح پر تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ہے۔
اتوار 26 رجب 1438ہجری – 23 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14026}