یمن میں امریکی حملے میں "القاعدہ” کے 5 افراد ہلاک
عدن تعز: "الشرق الاوسط” یمنی سیکورٹی کے ذرائع نے یقین دہانی کی ہے کہ جنوبی یمن کے گورنریٹ شبوہ کے علاقے السعید پر امریکہ کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں تنظیم القاعدہ کے 5 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دوسرے میزائل […]

عدن تعز: "الشرق الاوسط”
یمنی سیکورٹی کے ذرائع نے یقین دہانی کی ہے کہ جنوبی یمن کے گورنریٹ شبوہ کے علاقے السعید پر امریکہ کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں تنظیم القاعدہ کے 5 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دوسرے میزائل کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنانے پر اس میں سوار تین شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے "القاعدہ” کے جنگجوؤں کے خلاف حملوں میں تیزی، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد آئی ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 28 فروری 2017 سے اب تک یمن پر 70 سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں۔