خادم حرمین شریفین کی طرف سے اسپین کے سابق شاہ کا استقبال

ریاض: "الشرق الاوسط” کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے ریاض میں اپنے محل کے اندر اسپین کے سابق شاہ خوان کارلوس کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں دوپہر کے کھانہ کا اہتمام بھی کیا۔ اس مناسبت سے شہزادہ خالد ابن فہد […]

خادم حرمین شریفین کی طرف سے اسپین کے سابق شاہ کا استقبال
5555

ریاض: "الشرق الاوسط”

کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے ریاض میں اپنے محل کے اندر اسپین کے سابق شاہ خوان کارلوس کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں دوپہر کے کھانہ کا اہتمام بھی کیا۔

اس مناسبت سے شہزادہ خالد ابن فہد ابن خالد، ریاض کے امیر شہزادہ فیصل ابن بندر ابن عبد العزیز، شہزادہ طلال ابن سعود ابن عبد العزیز، شہزادہ خالد ابن سعد ابن فہد، ملک کے وزیر وزراء کمیٹی کے رکن اور خارم حرمین شریفین کے مشیر کار شہزادہ ڈاکٹر منصور ابن متعب ابن عبد العزیز، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب ابن عبد اللہ ابن عبد العزیز، جبیل اور ینبع کے رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ سعود ابن عبد اللہ ابن ثنیان، ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد ابن نائف ابن عبد العزیز، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شاہ عبد العزیز سیٹی کے صدر شہزادہ ڈاکٹر ترکی ابن سعود ابن محمد، الدرعیہ کے گورنر شہزادہ احمد ابن عبد اللہ ابن عبد الرحمن، باحہ کے امیر شہزادہ ڈاکٹر حسام ابن سعود ابن عبد العزیز، وزراء کونسل کے جنرل سیکرٹری شہزادہ عبد الرحمن ابن محمد ابن عبد العزیز ابن عیاف، خادم حرمین شریفین کے مشیر کار شہزادہ ڈاکٹر عبد العزیز ابن سطام ابن عبد العزیز، توانائی وصنعت اور معدنی وسائل کی وزارت کے مشیر کار شہزادہ فیصل ابن ترکی ابن عبد العزیز، شمالی حدود کے امیر شہزادہ فیصل ابن خالد ابن سلطان ابن عبد العزیز، وزارت خارجہ کےمشیر کار شہزادہ فیصل ابن فرحان ابن عبد اللہ، ریاض کے نائب امیر شہزادہ محمد ابن عبد الرحمن ابن عبد العزیز، وزیر داخلہ کے مشیر کار شہزادہ عبد العزیز ابن سعد ابن نائ ابن عبد العزیز، مکہ مکرمہ کے نائب امیر شہزادہ عبد اللہ ابن بندر ابن عبد العزیز، شہزادہ سعود ابن سلمان ابن عبد العزیز اور سعودی عرب میں اسپین کے سفیر الفارو الانزو قواٹیریز موجود تھے۔

شاہ خوان کارلوس پرسوں ریاض پہنچ چکے تھے، شاہ سلمان ایئر بیس ہوائی اڈہ پر ان کا استقبال ریاض کے امیر شہزادہ فصل ابن بندر اور شاہ سلمان ایئر بیس کے کمانڈر اور رائل پروٹوکول کے نمائندہ میجر جنرل پائلٹ رکن خالد الروضان نے کی ہے۔

بدھ 29  رجب 1438ہجری –  26 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14029}