ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک ایک ہزار امریکی فوجی شام میں
لندن: نجلاء حبريری "امریکی سینٹرل کمانڈ” کے ایک عہدیدار نے یقین دہانی کی ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد تقریبا ایک ہزار کے قریب ہے۔ جبکہ ان افواج کے کمانڈر کے پاس ہمہ جہت صلاحیتیں ہے لہذا اگر ضرورت پڑے تو وہ اضافی فوجیوں کے لانے کی بھی […]

لندن: نجلاء حبريری
"امریکی سینٹرل کمانڈ” کے ایک عہدیدار نے یقین دہانی کی ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد تقریبا ایک ہزار کے قریب ہے۔ جبکہ ان افواج کے کمانڈر کے پاس ہمہ جہت صلاحیتیں ہے لہذا اگر ضرورت پڑے تو وہ اضافی فوجیوں کے لانے کی بھی اجازت دے سکتے ہیں۔ "امریکی سینٹرل کمانڈ” کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوش جیک نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ وہاں "مضبوط کاروائی” کے لئے مختص فوج (شام اور عراق میں تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کی طرف سے قائم کردہ مشترکہ فوج) کے لئے کوئی خاص اسٹریٹیجک متعین نہیں ہے۔ تاہم آپریشن فورسز کے کمانڈر امریکی جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ اضافی فوج کو تعینات کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ فوج دنیا میں کہیں سے بھی آ سکتی ہے”۔