مالی دہشتگردی کی تھام کے لئے خلیجی امریکی معاہدہ
رياض: "الشرق الاوسط” کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں خلیجی تعاونی کونسل کے ممالک اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سربراہان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کو روکنے کے لئے ایک مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ […]

رياض: "الشرق الاوسط”
کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں خلیجی تعاونی کونسل کے ممالک اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سربراہان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کو روکنے کے لئے ایک مرکز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
سربراہی اجلاس سے قبل، حرمین شریفین، خلیجی ریاستوں کے رہنماؤں اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں خلیجی ریاستوں اور امریکہ نے ایک مرکز کے قیام کے بارے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا۔
جس میں خلیجی ممالک کی طرف سے نمائندگی سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیرا عظم وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز نے کی اور امریکہ کی طرف سے نمائندگی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کی۔