"علاقائی سلامتی کے ڈھانچے” کی ضرورت پر سعودی امریکی اتفاق

بھرپور انداز میں "ایران کی برائی پر مبنی مداخلتوں کی روک تھام” اور "جوہری سمجھوتے” کا اس سر نو جائزہ   رياض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاض کے دورہ کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں &q

"علاقائی سلامتی کے ڈھانچے” کی ضرورت پر سعودی امریکی اتفاق
بھرپور انداز میں "ایران کی برائی پر مبنی مداخلتوں کی روک تھام” اور "جوہری سمجھوتے” کا اس سر نو جائزہ

رياض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاض کے دورہ کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں "ایک متحد اور مضبوط علاقائی سلامتی کے ڈھانچے” کی تشکیل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں "خطے کے ممالک میں ایران کی برائی پر مبنی مداخلتوں کی روک تھام” کی ضرورت پر بھی جانبین نے زور دینے کے علاوہ تہران اور چھے بڑے ممالک کے مابین "جوہری سمجھوتے” کی بعض شقوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا گیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور صدر ٹرمپ دونوں نے جاری مشترکہ بیان میں نشاندہی کی ہے کہ "وہ مشترکہ دشمنوں کا سامنا کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کھڑے ہیں”، اور "نئے اقدامات کے ذریعے پرتشدد انتہا پسندی پر مبنی خطابات کا مقابلہ اور دہشت گردی کی مالی امداد کی روک تھام کی جائے گی اس کے علاوہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا”۔

منگل 26 شعبان 1438 ہجری ­ 23 مئی 2017ء  شمارہ: (14056)