بحرین: قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں
منامہ: عبید السہمی کل بحرین نے خلیجی ممالک کی یکجہتی اور وحدت پر زور دیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد […]

منامہ: عبید السہمی
کل بحرین نے خلیجی ممالک کی یکجہتی اور وحدت پر زور دیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ کوشش کے سلسلہ میں میرے پاس کوئی علم نہیں ہے لیکن ہم خلیجی ممالک کی وحدت ویکجہتی کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے اس بات کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم بھائیوں کے درمیان تعلقات واضح ہونے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سارے خطرات کو ختم کرنے کے لئے ہمارا ایک اتحادی موقف ہے اور ہمارے درمیان تعلقات بھی مکمل طور پر اچھے ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو کسی بھی سمت سے ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کر سکے خواہ اندر سے ہو یا باہر سے ہو۔
اتوار 9 رمضان المبارک 1438 ہجری 04 جون 2017ء شمارہ: (14068)