سيف الاسلام آزاد اور نامعلوم مقام پر منتقل
انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آزاد زندگی گزاریں : حفتر کی فوج قاہرہ: عبد الستار حتیتیہ لیبیا کی قومی فوج نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی قیادت میں کل یقین دہانی کی ہے کہ مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اپنی آزاد زندگی گزار سکتے ہیں، یاد رہے کہ […]
انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آزاد زندگی گزاریں : حفتر کی فوج

قاہرہ: عبد الستار حتیتیہ
لیبیا کی قومی فوج نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی قیادت میں کل یقین دہانی کی ہے کہ مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اپنی آزاد زندگی گزار سکتے ہیں، یاد رہے کہ یہ بیان طرابلس کے جنوب مغرب میں تقریبا 170 کلومیٹر دور زنتان شہر میں حراست کے مقام سے انہیں آزاد کرنے کے دو روز بعد دیا گیا ہے اور ابھی تک ان کے نئے ٹھکانے کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔ قبائلی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو یہ خبر دی جبکہ اس کے وسطی اور مغربی لیبیا میں رہنماؤں کے ساتھ روابط ہیں۔