عراق کی "عوامی فوج” بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شامی سرحد پر
بيروت: يوسف دياب بغداد کی حکومتی فورسز کی طرف سے ایک فوجی وفد کے دورے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے شام عراق اردن کی مثلثی سرحد پر تنف کیمپ میں دو میزائل سسٹم کی تنصیب کے چند گھنٹے بعد کل صبح سویرے عراقی "عوامی فوج” نے شام کی سرحد کو ایک […]

بيروت: يوسف دياب
بغداد کی حکومتی فورسز کی طرف سے ایک فوجی وفد کے دورے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے شام عراق اردن کی مثلثی سرحد پر تنف کیمپ میں دو میزائل سسٹم کی تنصیب کے چند گھنٹے بعد کل صبح سویرے عراقی "عوامی فوج” نے شام کی سرحد کو ایک بار پھر توڑ دیا ہے۔
شامی مخالف جماعت کے "درر الشام” نامی نیٹ ورک کے مطابق "عوامی فوج” نے حسکہ کے جنوب مشرقی سرحدی گاؤں میں "داعش” کے ٹھکانوں پر بھاری مشینری، درمیانے درجے کی مشین گن اور مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے شدید حملہ کیا۔ بیان کے مطابق گولہ باری تجارتی مارکیٹ تل الجایر تک پھیل گئی ہے”۔