لندن مسجد پر حملہ کرنے والوں کے خاندان کا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

لندن: "الشرق الاوسط” پیر کی صبح فجر کے وقت لندن میں وینزبری پارک کی مسجد کے سامنے مسلمان نمازیوں کے رش کو ٹرک کے ذریعے کچلنے والے 47 سالہ ڈیرن اوزبورن کے اہل خانہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک "شورش زدہ” شخص ہے۔ اوزبون کی […]

لندن مسجد پر حملہ  کرنے والوں کے خاندان کا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

لندن: "الشرق الاوسط”

پیر کی صبح فجر کے وقت لندن میں وینزبری پارک کی مسجد کے سامنے مسلمان نمازیوں کے رش کو ٹرک کے ذریعے کچلنے والے 47 سالہ ڈیرن اوزبورن کے اہل خانہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک "شورش زدہ” شخص ہے۔

اوزبون کی 72 سالہ والدہ کریسٹین نے کہا جب اس نے اپنے بیٹے کو ٹیلی ویژن کی اسکرین پر دیکھا تو میں چیخ اٹھی کہ "میرا بیٹا دہشت گرد نہیں ہے، وہ صرف بعض مشکلات کا شکار ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اس نے کیا وہ میرے لئے ایک صدمہ تھا۔ اہل خانہ کی طرف سے ان کے 26 سالہ بھتیجے الیس اوزبون نے کہا: "ہم سب شدید صدمہ میں ہیں اور ہمارے جذبات متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں”۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اوزبون کی مسلم ہمسایہ خدیجہ شیرازی نے کہا کہ انہیں اچانک صدمہ پہنچا جب انہیں معلوم ہوا کہ مسجد پر حملہ کرنے والا اوزبون ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے جب اخبار میں اسے دیکھا اور اپنے آپ سے کہا یا اللہ! یہ تو ہمارا ہمسایہ ہے”۔ انہوں نے مزید کہ وہ ایک اس روز سے پہلے ایک نارمل آدمی تھا اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ کچن میں گاتا رہتا تھا”۔

بدھ 26 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 21 جون 2017ء   شمارہ: (14085)