مصر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور افراط زر کی ایک نئی لہر
قاہرہ: احمد الغمراوی کل مصر کی حکومت نے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لئے عالمی بینک سے تین سال کی مدت میں 12 ارب ڈالر کے قرض حاصل کرنے کے عوض اقتصادی اصلاحات کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ نئے بجٹ […]

قاہرہ: احمد الغمراوی
کل مصر کی حکومت نے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لئے عالمی بینک سے تین سال کی مدت میں 12 ارب ڈالر کے قرض حاصل کرنے کے عوض اقتصادی اصلاحات کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ نئے بجٹ کے آغاز سے دو روز قبل کیا گیا ہے۔ چنانچہ 92 اوکٹین پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد اور 80 اوکٹین ڈیزل کی قیمتوں میں 55 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ کمرشل اور گھریلوں استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔