شام کے جنوب میں امریکہ – روس جنگ بندی پر اتفاق اور اسد کے بارے میں اختلاف
ہمبرگ ـ لندن: "الشرق الاوسط” کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ہمبرگ میں گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی پہلی ملاقات کے دوران جنوبی شام میں اتوار کے روز سے جنگ بندی کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ واشنگٹن اور ماسکو کے مابین بشار […]

ہمبرگ ـ لندن: "الشرق الاوسط”
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ہمبرگ میں گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی پہلی ملاقات کے دوران جنوبی شام میں اتوار کے روز سے جنگ بندی کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ واشنگٹن اور ماسکو کے مابین بشار الاسد کے حوالے سے اختلاف جاری ہے۔
دریں اثناء روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ "شام کے جنوب میں جنگ بندی” ٹرمپ – پوٹن سربراہی اجلاس میں بات چیت کا "نتیجہ” ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ جنگ بندی "ہماری پہلی کامیابی” ہے اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو "شام میں اسد خاندان کے لیے طویل المدت کوئی کردار نظر نہیں آرہا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ اسد کی واپسی کیسے ہوگی، لیکن ان کی حکومت سے دور ایک سیاسی تبدیلی جلد ہوگی۔