ریاض "2020” میں گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
الجدعان "الشرق الاوسط” سے : ولی عہد کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی – ہمبرگ اعلامیہ : آب و ہوا پر اختلافات برقرار ہمبرگ: نجلاء حبريري کل گروپ بیس کے رہنماؤں نے بین الاقوامی تجارتی قوانین پر کامیابی کے ساتھ باہمی مشترکہ اعلامیہ تک رسائی حاصل کی، جبکہ گروپ کے ممالک اور نئی امریکی
الجدعان "الشرق الاوسط” سے : ولی عہد کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی – ہمبرگ اعلامیہ : آب و ہوا پر اختلافات برقرار

ہمبرگ: نجلاء حبريري
کل گروپ بیس کے رہنماؤں نے بین الاقوامی تجارتی قوانین پر کامیابی کے ساتھ باہمی مشترکہ اعلامیہ تک رسائی حاصل کی، جبکہ گروپ کے ممالک اور نئی امریکی حکومت کے مابین آب و ہوا کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات پر واضح مؤقف اختیار کیا گیا۔
دریں اثناء جرمنی کی خاتون چانسلر انگیلا میرکل نے کل ہمبرگ میں منعقدہ گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کی سرگرمیوں کے اختتام پر 2020 کے اجلاس کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں کرانے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر مالیت محمد عبد اللہ الجدعان نے سربراہی اجلاس کے ضمن میں "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "2020 کے سربراہی اجلاس کے لئے سعودی عرب کا انتخاب مملکت کے کردار اور اس کی معیشت پر اعتماد کے علاوہ اس قسم کے بڑے فورم کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت ایک کمیٹی اس فائل کا انتظام سنبھالے گی، "کیونکہ یہ بہت ہی اہم فائل ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میزبانی سے مراد صرف اکٹھا ہونا نہیں ہے بلکہ اس سے مراد موضوعات کو ترتیب دینا، اس پر تحقیق کرنا اور انتظام کرنا خاص طور سے اہمیت کا حامل ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ مملکت کے لئے یہ موقع ہے کہ وہ اپنے کردار اور صلاحتیوں کا اظہار کرے اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرے”۔